27 اکتوبر 2011 - 20:30

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرزند حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے سارا ایران سوگ میں ڈوباہوا اور سیاہ پوش ہے۔

ابنا: آج ذی قعدہ کی تیس تاریخ ہے اسی دن عباسی ظالموں نے امام حضرت محمد تقی علیہ السلام کو زہر دغا سے شہید کیا تھا۔ اسی مناسبت سے سارے ایران میں سیاہ پرچم لگائے گئے ہیں اور لوگ سیاہ پوش ہیں۔ سارے ایران کے شہروں اور دیہی علاقوں میں تمام مسجدوں، امام بارگاہوں اور مراجع کرام و علماء عظام کے گھروں میں مجالس عزا منعقد ہورہی ہیں۔ مجالس عزا کا سلسلہ گذشتہ شب ہی سے شروع ہوگيا تھا۔ مشہد مقدس میں لاکھوں افراد حضرت امام رضا علیہ السلام کو ان کے فرزند کی شہادت پر پرسہ دے رہے ہیں۔ قم مقدسہ میں بھی لاکھوں زائرین کا مجمع ہے جو مجالس عزا اور سینہ کوبی کررہے ہیں۔ عراق کے شہر کاظمین جہاں حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے ساتھ آپ کا روضہ ہے زائرین کا جم غفیر ہے جو آپ کی زیارت سے مشرف ہورہے ہیں۔ عراق کے دیگر مقدس شہروں میں بھی حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے دسیوں ہزار زائرین کا مجمع ہے۔
.....

/169